نوازشریف اورعمران خان دونوں ہی نااہل ہوں گے: خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ فائل فوٹو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان پر ایک جیسے کیسز ہیں اس لیے دونوں ہی نااہل ہوں گے جب کہ میاں صاحب خود ہی اپنی باتوں میں جکڑ چکے ہیں۔

سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور نوازشریف نے کبھی قطری خط کی بات نہیں کی وہ تو کبھی جے آئی ٹی تو کبھی پیپلز پارٹی پر الزام لگارہے ہیں جب کہ میاں صاحب کے پاس صفائی کیلیے کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور عمران خان پر ایک جیسے کیسز ہیں اس لیے دونوں ہی نااہل ہوں گے جب کہ میاں صاحب خود ہی اپنی باتوں میں جکڑ چکے ہیں اور ڈوریاں نہیں ہل رہیں یہ خود ہی ہل رہے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے اس وقت اہم معاملہ مسلم ممالک کا اتحاد ہے جب کہ قطر ہمارا برادرا سلامی ملک ہے جس نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اور اب تو قطر نے مشکل وقت میں میاں صاحب کو خط بھی دے دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store