رمضان میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ہرصورت صارفین کوبجلی فراہمی کے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا وزیراعظم کو پاور پلانٹ کی پیداواربڑھانے اورنئے منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔

ستمبر2018 تک توانائی کی طلب اوررسد کا جامع نظام بنانے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ مینجمنٹ پرعدم اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ ضروریات کو مدنظررکھے بغیر منصوبہ بندی کرنا افسوسناک ہے،وزیراعظم نے بجلی گھروں کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام بروقت مکمل کرنےکی ہدایت کی،،وزیراعظم نے رمضان المبارک میں صارفین کو ہر صورت بجلی فراہمی کے احکامات بھی دئیے۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی نےایل این جی کے 1200 میگاواٹ کا نیا منصوبہ لگانے کی منظوری بھی دی،اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، مریم اورنگزیب ، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی شریک ہوئے۔

 

install suchtv android app on google app store