پاکستان کی تاریخ میں پہلی باربجلی پیداوار 18ہزار کی سطح عبورکرگئی: خواجہ آصف

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کریں گے ۔عوام کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلائیں گے۔

پانی وبجلی کے وزیرخواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو لوڈشیڈنگ سے پاک ملک بنانے کا وعدہ پورا کرے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداواراٹھارہ ہزار میگاواٹ کی ریکارڈ سطح عبور کرچکی ہے۔

ادھر پانی وبجلی کی وزارت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کہیں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔

دوہزار تیرہ میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار پندرہ ہزار میگاواٹ تھی۔ خواجہ آصف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انشاء اللہ پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنادیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وعدے کے مطابق بجلی کی کمی کو پورا کریں گے۔

install suchtv android app on google app store