پاکستان مسئلہ کشمیر کا شملہ معاہدے کے تحت حل چاہتا ہے: عبد الباسط

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط فائل فوٹو بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو شملہ معاہدے کے تحت حل کرنا چاہتا ہے لیکن بھارتی ہٹ دھرمیوں کے باعث بات آگے نہیں بڑھ پاتی۔

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عبد الباسط نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کے الزام کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک پروفیشل فوج ہے، ایسی حرکت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ سجن جندال کا دورہ پاکستان پرائیویٹ تھا۔ اس کا کلبوشن یادیو کیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

پاکستان بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کے لیے تیار ہے لیکن اس میں بھی بھارتی ہٹ دھرمی آڑے آرہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store