مانچسٹر دھماکہ،پاکستان کا واقعے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

 پاکستان کی طرف سے ہلاکتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاگیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ہلاکتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاگیا ہے۔

مانچسٹر میں ہونیوالے خودکش دھماکے کے بعد پاکستان کی طرف سے ہلاکتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریاءنے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں میوزک کنسرٹ کے دوران خودکش دھماکہ ہونے سے 22 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store