مسلم ممالک کو شدید پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہیے: وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف وزیر اعظم محمد نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ امریکہ اورعرب اسلامی ممالک کا سربراہ اجلاس دنیا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے میں اہم کردارادا کرے گا۔

وزیراعظم نوازشریف نے یقین ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اورعرب اسلامی ممالک کا سربراہ اجلاس دنیا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے میں اہم کردارادا کرے گا۔

مدینہ منورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاض سربراہ اجلاس کا دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کاعزم ایک اچھا قدم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کو بھی اپنی سرزمین سے شدید پسندی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہیے ۔

وزیراعظم نے افغانستان پر زوردیا کہ وہ دہشت گردی پرقابوپانے کیلئے موثر اقدامات کرے۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے میری ملاقات مثبت رہی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں جس میں پاکستان کو ایک سوبیس ارب ڈالر سے زائد کے نقصان کے علاوہ چوبیس ہزار قیمتی جانوں کے ضیاع کاسامنا کرنا پڑا ۔

install suchtv android app on google app store