تمام جماعتیں ڈان لیکس بھول کر پانامہ جے آئی ٹی پر پہرہ دیں: پرویز الہٰی

پرویز الہٰی پرویز الہٰی

فیصل آباد میں ق لیگ کا ورکرز کنونشن، پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں ڈان لیکس بھول کر پانامہ کیس کی جے آئی ٹی پر پہرہ دیں، تحقیقات کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہئے۔

حکمران دکاندار ہیں، آشیانہ سکیم پر بھی پیسے بنائے، بجلی آنے کا بھی جھوٹ بول رہے ہیں، 18 روپے فی یونٹ بجلی دی جا رہی ہے، آؤ مل کر کالا باغ ڈیم بناتے ہیں، نام پسند نہیں تو پاکستان ڈیم رکھ لیتے ہیں، کسانوں کو فری بجلی دیں گے۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں کسانوں کا زرعی ٹیوب ویل کا آدھا بل حکومت ادا کرتی تھی، آج کے حکمرانوں نے ہر چیز کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، کالا باغ ڈیم بننے سے زیادہ پانی سندھ کو ملے گا، کالا باغ ڈیم پر سب جھوٹ بول رہے ہیں، بھاشا ڈیم کو 12 سال اور کالا باغ کو بننے میں 6 سال لگیں گے۔ پرویز الہٰی نے سوال کیا کہ سستے تندور، آشیانہ، سستی روٹی سکیم آج کدھر ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں فیکٹریاں چل رہی تھیں آج بند ہیں، نون لیگ کا ایک وزیر سانحہ ماڈل ٹاؤن کا سرغنہ ہے، وہ فیصل آباد کو تحفے میں ملا ہے۔ پرویز الہٰی نے شہباز حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میرے ترقیاتی کام شہباز شریف دور سے زیادہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ملک میں خود کشیاں اور ڈکیتیاں بڑھ گئی ہیں۔

 
install suchtv android app on google app store