ڈان لیکس فیصلے سے پاکستان کی جیت ہوئی: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کہتی ہیں تمام ادارے جمہوریت کو مستحکم کرنے کی جانب گامزن ہیں، ڈان لیکس فیصلے سے پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کہتے ہیں فیصلے پر عمران خان کو خوشی نہیں ہونی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو روایت قائم کی گئی، وہ ملک کے لیے بہت بہتر ہے۔ اداروں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، سول ملٹری تعلقات میں تناؤ ڈالنے کی کوشش ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میڈیا پر کچھ لوگ پاکستان مخالف افراد کا ایجنڈا اجاگر کر رہے ہیں ۔پاکستان کا آنے والے دور خوشخبریوں کا دور ہے، اب جمہوریت پھلے پھولے گی۔ اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں پر وزیراعظم نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میں جمہوریت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

ادھر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر عمران خان کو خوشی ہونی بھی نہیں، کیونکہ عمران خان پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا۔

عمران خان کیلئے اتنا کہوں گا کہ اپنی قسمت پر آنسو بہا کے سو جا، انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے سیاست دانوں کو حکومت کا ساتھ دینے اور قومی مسائل کے حل کیلئے متحد ہونے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پچھلی حکومتوں نے مسائل کے پہاڑ کھڑے کیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store