آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات آرمی چیف سے اطالوی ہم منصب کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اطالوی چیف آف آرمی اسٹاف نے ملاقات کی جس میں، دہشت گردی کے خلاف عسکری تعاون سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق اٹلی کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار اور دونوں افواج میں عسکری تعاون سمیت دیگر امورپر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اٹالین وفد کو آپریشنل کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔

install suchtv android app on google app store