پاکستان نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

پاکستان نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست مسترد کر دی پاکستان نے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی بھارتی درخواست مسترد کر دی

کلبھوشن بلوچستان میں را کیلئے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا، دونوں ملکوں میں قیدیوں تک رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں تک نہیں، سیکرٹری خارجہ نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

پاکستان نے سزا یافتہ را افسر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی ایک اور بھارتی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو ٹکا سا جواب دیدیا۔ مودی سرکار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی کے پھندے سے بچانے کے لئے بیقرار ہے اور اسی لئے ہائی کمشنر کے ذریعے سزا یافتہ جاسوس کی رہائی کیلئے اپیل دائر کر دی ہے۔

کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی بھی ایک بار پھر درخواست دی گئی جس پر سیکرٹری خارجہ نے صاف انکار کر دیا۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے گوتم بمبانوالے سے کہا کہ ان کا نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو بلوچستان میں را کیلئے جاسوسی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس نے دہشتگردی ، جاسوسی اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کا اعتراف کیا۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کر دیا کہ دونوں ملکوں میں قیدیوں تک قونصلر رسائی کا معاہدہ ہے جاسوسوں کا نہیں۔ بھارت نے کلبھوشن کیس میں قانونی معاونت کی پاکستانی درخواست کا مثبت جواب دیا نہ کلبھوشن نیٹ ورک کے بھارت میں موجود لوگوں تک رسائی دی۔

 
install suchtv android app on google app store