حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز

درخواستوں کی قرعہ اندازی 28اپریل کو ہو گی درخواستوں کی قرعہ اندازی 28اپریل کو ہو گی

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز۔سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔درخواستوں کی قرعہ اندازی اٹھائیس اپریل کو ہو گی۔

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز۔۔۔حکام کے مطابق بینکوں میں اب تک 3 لاکھ 13 ہزار 619 درخواستیں وصول کرلی گئیں۔

رواں سال مجموعی طور پر ایک لاکھ اناسی ہزار دو سو دس پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس عازمین جب کہ اکہتر ہزار سے زائد عازمین حج نجی ٹور آپریٹر ز کے تحت حج کریں گے۔

درخواستوں کی قرعہ اندازی اٹھائیس اپریل کو ہو گی. ،الائیڈ بینک میں 30 ہزار 613, بینک الفلاح میں 6 ہزار 752 درخواستیں،بینک آف پنجاب میں 7 ہزار 486, حبیب بینک میں 72 ہزار 388 درخواستیں ،حبیب میٹرو پولیٹن بینک میں 5 ہزار 961, ایم سی بی میں 68 ہزار 583 درخواستیں اورمیزان بینک میں 41 ہزار 291, نیشنل بینک میں 27 ہزار 681 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔

جب کہ یو نائیٹڈ بینک میں 43 ہزار 644, زرعی ترقیاتی بینک میں 9 ہزار 220 درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

install suchtv android app on google app store