کرپشن کا الزام میں پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او عہدے سے معطل

پی آئی اے کے سابق قائم مقام سی ای او ہلڈن برنڈ کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے گئے، سابق قائم مقام سی ای او کو معطل کئے جانے پر مبنی ای میل کی کاپی میڈیا کو موصول ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ائیر بس 310 طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت میں ملوث سابق قائم مقام سی ای او برینڈ ہلڈن برنڈ کو عہدے سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، مذکورہ احکامات بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے بذریعہ ای میل جاری کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای میل کے مطابق 20 اپریل تک جبری رخصت کے بعد 21 اپریل سے انہیں معطل کیا گیا ہے، مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری ای میل میں ہلڈن برنڈ کو دفتر نہ آنے کا بھی کہا گیا ہے، ای میل میں ہلڈن برنڈ کو ان کے عہدے سے تنزلی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

معطلی کے دوران انہیں 28 ہزار ڈالرز سے زائد ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی بھی جاری رہے گی، ذرائع کے مطابق ائر لائن کے طیارے کی جرمن میوزیم کو مبینہ فروخت کے ضمن میں برنڈ کو جبری رخصت پر بھیجا گیا تھا، اس کے علاوہ مہنگی لیز پر طیاروں کے حصول کے حوالے سے بھی ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، دونوں معاملے کی تحقیقات ائرلائن کے علاوہ ایف آئی اے میں بھی جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store