ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج نے عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کر دیا ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے ہر پاکستانی آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، ملک کو فساد سے پاک کریں گے۔

پاک فوج نے شہریوں میں شعور پیدا کرنے کے لئے پبلک سروس میسج جاری کر دیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف باجوہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں عوام کو خبر دار کیا گیا ہے کہ وہ انجانے میں کسی شرپسند کی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔

پیغام میں بتایا گیا ہے کہ  شہری فسادیوں کا سہولت کار بننے سے گریز کرے ۔آئی ایس آر کے مطابق آرمی چیف نے پیغام دیا ہے کہ ہر پاکستانی آپریشن رد الفساد کا سپاہی ہے ۔ سب مل کر ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے ۔

install suchtv android app on google app store