یوم پاکستان پریڈ نے دشمن کی آنکھیں خیرہ کردی: صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں پاک فوج کے جدید ہتھیاروں نے دشمن کی آنکھیں خیرہ کردیں یہ اس امر کی عکاس ہے کہ مسلح افواج دفاع وطن کے لئے سینہ سپر ہیں۔

یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے والوں میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان پریڈ دفاع استعداد کار اور نظم ضبط کی مثال تھی چین ، سعودی عرب اور ترکی کی شرکت نے ہماری خوشی کو دوبالا کر دیا پریڈ اس امر کی عکاس ہے کہ افواج دفاع وطن کے لئے سینہ سپر ہیں پاک فوج کے جدید ہتھیاروں نے دشمن کی آنکھیں خیرہ کر دیں پاک فوج کو جدید خطوط سے آراستہ کرکے دشمن کو زیر کیا جا سکتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کی اس لئے ضروری ہیں کہ دفاع وطن کےلئے افواج کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اس سلسلے میں حکومت مسلح افواج کو جدید حربی صلاحیت سے ہم آہنگ کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

اپنے خطاب میں صدر ممنون حیسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کی قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین اورشاندار پریڈ کے انعقاد پرمسلح افواج کو مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان پریڈ میں بھر پور فوجی قوت کا مظاہرہ کیا گیا جس میں چین ، سعودی عرب کے فوجی دستوں اور ترکی کے فوجی بینڈ مہتر نے خصوصی شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store