2025 تک پاکستان دنیا کی پہلی 25 معیشت میں شامل ہو جائے گا: احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 2025 تک پاکستان دنیا کی پہلی 25 معیشت میں شامل ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چند سالوں میں دیگر ممالک کے لوگ بھی پاکستان روزگار کے لئے آئیں گے۔

ہمارے ملک میں ہر رنگ اور مذہب کے لوگوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ ہم پاکستان کو علم اور ترقی کی راہ پر گامزن کرکے ایک باوقار اور عظیم قوم بنائیں گے۔

install suchtv android app on google app store