یوم پاکستان پر مریم نواز کا شاندار الفاظ میں شہدا کو خراج تحسین

 مریم نواز شریف مریم نواز شریف

دختر اول مریم نواز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھبی تاریخ نے رکھا ہے اس کا نام پاکستان۔

یوم پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز شریف نے نصرت فتح علی خان کا معروف ملی نغمہ میرا پیغام پاکستان کے الفاظ بیان کئے۔

شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دختر اول نے ایک بار پھر وطن سے محبت کا ملی نغمہ شئیر کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے اس ملی نغمے کے ساتھ انہوں نے پاکستان کا جھنڈا بھی سوشل میڈٰیا پر شئیر کیا۔

یوم پاکستان کے حوالے سے جاری سوشل پیغام میں دختر اول نے آئی ایس پی آر کی جانب سے تخلیق کیا گیا ملی نغمہ کے الفاظ ہم سب کا پاکستان شئیر کیا۔

install suchtv android app on google app store