نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہوگا۔

تقریب سے خطاب میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بننا کسی معجزے سے کم نہیں۔ اور اس کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

پاکستان کو کئی بیرونی اور اندرونی مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستانی عوام نے ہر مشکل کا ہمت سے سامنا کیا ہے۔

مزید جانئیے: یوم پاکستان: شکر پڑیاں پریڈ ایونیو میں پاک فوج کی شاندار روایتی پریڈ

عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امن کو فروغ دینا ہے۔ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہے۔ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا مسائل کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے گا۔ مسئلہ کشمیر دونوں ممالک کا بنیادی مسئلہ ہے۔

install suchtv android app on google app store