یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد شکر پڑیاں گرائونڈ میں جاری

یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد کے شکر پڑیاں گرائونڈ میں جاری ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

بری، بحری، فضائی افواج، فرنٹیر کور اورمجاہد فورس سمیت دیگر سروسز کے دستے پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں ۔پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے، پاک بحریہ اور فوج کے ہیلی کاپٹر فلائی پاسٹ کررہے ہیں۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے راولپنڈی اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ادھر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس موقع پر خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

یوم دفاع پاکستان کیلئے ٹریفک پلان جاری

یوم دفاع پاکستان کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے ۔ ٹریفک پلان میں شہریوں کو بند ہونیوالی شاہراوں اور متبادل راستوں کی مکمل رہنمائی موجود ہے

اسلام آباد تریفک پولیس نے تئیس مارچ کی یوم دفاع کی پریڈ کی تقریب کیلئے ٹریفک پلان دیدیا ہے ۔ ٹریفک پلان کے مطابق اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ تئیس مارچ تک روزانہ رات بارہ بجے سے دن ایک بجےتک بند رہے گا۔ صبح چھ بجے سے دن ایک بجے تک زیروپوائنٹ سے فیض آباد روڈ ،کھنہ پل سے زیروپوائنٹ ،راول ڈیم چوک سے فیض آباد تک شاہراہیں بندرہیں گی اور شکرپڑیاں روڈ ہیلی پیڈ سے راول ڈیم چوک تک بھی روڈ بند ہوگی

لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک کو ٹی چوک سے جی ٹی روڈ راولپنڈی کی طرف موڑدیاگیا ہے۔ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک کھنہ پُل سے بذریعہ لہتراڑروڈ پارک روڈ اسلام آباد آئے گی ۔موٹروے سے آنے والی ٹریفک کشمیر ہائی وے سے آبپارہ ،بارہ کہو اور مری جاسکتی ہے

ٹریفک پلان کے مطابق فیض آباد تمام قسم کی چھوٹی اور بڑی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ایکسپریس وے کھنہ پُل سے فیض آباد تک بند رہے گی،فیصل ایونیو زیروپوائنڈ سے فیض آباد تک بند رہے گی،مری روڈ روال ڈیم چوک سے فیض آباد تک بند رہے گی ۔مگر اجازت نامہ رکھنے والے افراد یہ شاہرات استعمال کرسکیں گے

راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

install suchtv android app on google app store