پانامہ معاملہ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا حکومت پر لفظی وار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

عمران خان نے حکومت پر پھر تاک تاک کر لفظی وار کیے ، بڑا طوفان آنے کا بھی انکشاف کر دیا۔کہتے ہیں آج کہا سچ ثابت ہو گیا۔ وزیراعظم نے ادارے تباہ کر کے رکھ دئیےہیں۔

پانامہ کیس کی سماعت ہو اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان حکومت پر نہ برسیں یہ ہو نہیں سکتا۔ عمران خان آج پھر سکرینوں پر مخالفین پر گرجتے برستے نظر آئے۔بولے،وزیراعظم نے مل ملا کر کے اداروں کو تباہی کے منہ میں دھکیل دیا۔

عمران خان نے نیب اور ایف بی آر کی بھی خوب خبر لی،کہا دونوں اداروں کا دامن صاف نہیں۔

کپتان نے لگے ہاتھوں حکمرانوں کو خبردار ہوشیار بھی کہہ دیا، انکا کہنا تھا کہ وقت بدل گیا، اب زور زبردستی اور دھونس نہیں چلے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے چارسدہ واقعے میں پولیس کی بہادری کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہوئے شاباش دی۔

install suchtv android app on google app store