فوجی عدالتوں میں توسیع: وزیر خزانہ کا پارلیمانی رہنماؤں کو ٹیلی فون

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دہشتگردوں کے مقدمات فوری نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر ہفتہ کے روز پارلیمانی رہنماؤں کو ٹیلی فون کیا۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمن، سید نوید قمر، شاہ محمود قریشی، آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور مولانا عطاء الرحمن سے بات چیت کی۔

وفاقی وزیر نے اس معاملے پر مکمل اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک میں دہشتگردی کی تازہ لہر سے نمٹنے کیلئے فوری فیصلہ ضروری ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان موثر اور مربوط رابطہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی مہم کا تسلسل یقینی بنانے کیلئے فوجی عدالتوں کا رہنا ضروری ہے۔

پارلیمانی رہنما ئوں نے وفاقی وزیر سے اتفاق رائے کیا کہ دہشتگردی کے خطرے سے بھرپور انداز میں نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store