افغان مہاجرین کو بطور سہولت کار استعمال کیا جاتا ہے: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان

حالیہ واقعات میں ملوث عناصر کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیر داخلہ کہتے ہیں کسی سفارتی یا دیگر مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی۔

اکثر واقعات میں افغان مہاجرین کو بطور سہولت کار استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید جانیں: درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 83 افراد شہید، 343 سے زائد زخمی

افغان مہاجرین کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے مزید کہا کہ لاہور دھماکے کے مزید سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان سہولت کاروں کو اٹک، حضرو اور ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store