حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جہدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا

نیویارک میں پاکستان مشن میں یکجہتی کشمیر کے حوالے ہونے والی تقریب سے خطاب سے کرتے ہوئے ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور جارحیت کے ذریعے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کشمیر کی آزادی تک اس جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی عوام میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store