ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 41 تخریب کار ہلاک

ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاروں فائل فوٹو ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاروں

ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر کے اکتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ایک گھنٹے کے دوران 18 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی: سپرہائی وے پر رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 18 دہشتگرد ہلاک

اورکرزئی اجنسی کے علاقہ غلوچینہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 6 شدت پسند ہلاک ہوئے جب کہ پشاور کے علاقے ریگی میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا، 72 افراد سے زائد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

اس کے علاوہ خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: فوجی قافلے کے قریب دھماکے میں کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید

بنوں میں بھی تھانہ بگا خیل کے علاقے مروت کینال میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے: جنرل باجوہ

سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور افغانی و عراقی کرنسی بھی برامد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بس بہت ہوگیا،76 دہشتگردوں کی فہرست دیدی گئی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے والے 2 دہشت گرد ناکے پر سیکورٹی فورسزز کی فائرنگ سے ہلاک اور ایک دہشت گرد زخمی بهی ہوا جسے اُس کے ساتهی ہمراہ لے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 دستی بم اور پستول برامد ہوا۔ لاہور میں فیصل آباد بائی پاس کے قریب ریڈ کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

سرگودھا میں بھی پولیس اور سینڑل ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کرلیا۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں اسکیم میں ایف سی اور پولیس نے دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا تو شدت پسندوں نے ان پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ایف سی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور کمپاؤنڈ سے بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store