بس بہت ہوگیا، افغانستان میں چھپے 76 دہشت گردوں کی فہرست دیدی: ڈی جی آئی ایس پی آر

افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی پر افغان سفیر کو جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) طلب کرکے شدید احتجاج اور افغان سرزمین پر چھے بیٹھے 76 دہشت گردوں کو فہرست تھما دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تازہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں چھپے بیٹھے دہشتگردوں کے ہاتھوں ملک بھر میں دہشت گردی پر پاک فوج کی جانب سے افغان سفیر عمر ذاخیل وال کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق افغان سفیر کو جی ایچ کیو طلب کرکے دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور جانی نقصان پر شدید احتجاج کیا گیا۔

درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا، 72 افراد سے زائد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

ترجمان کے مطابق افغان سفیر کی جی ایچ کیو آمد پر 76 انتہائی مطلوب دہشت گرد جو افغانستان میں موجود ہیں، ان کی فہرست افغان سفیر کے حوالے کی گئی۔

قوم کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیں گے: جنرل باجوہ

پاک فوج کے ترجمان کے پاکستان کی جانب سے متعلقہ 76 دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store