پاراچنار دھماکہ: وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

وزیراعظم نوازشریف، آصف علی زرداری اور عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم نوازشریف، آصف علی زرداری اور عمران خان

وزیراعظم نوازشریف نے پاراچناردھماکےمیں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہےاور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے پاراچنار سبزی منڈی میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارا چنار دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاراچنار دھماکے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ عوامی مقامات کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پارا چنارمیں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی نرسریوں کوختم کرناہوگا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ شہیدوں کےورثاکےغم میں شریک ہیں،اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگوہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹوزردای نے پاراچنار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جاں بحق افرادکےلواحقین کےغم میں برابرکےشریک ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا دہشت گردوں کو شکست دینےکے لیے عوام کوہماراساتھ دیناہوگا۔

مزید پڑھیں: پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاراچنار کے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہےکہ دہشت گرد کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے پاراچنار سبزی منڈی میں دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدل دہشت گردمعصوم لوگوں کونشانہ بنارہےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابرکےشریک ہیں۔

گورنر خیبرپختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا نے پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی۔

واضح رہےکہ آج صبح پاراچنارسبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 40 سےزائدافراد زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store