امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب فائل فوٹو وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے امن کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

پاراچنار میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت ہے تخریب کاری کی کارروائیاں کرنے والے ملک کی ترقی اور امن کے دشمن ہیں ایسے امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور اور ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں: پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے 20 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام دشمنوں کے عزائم کا حوصلے سے مقابلہ کررہے ہیں اور حکومت بھی آخری دہشت گرد کو ختم کرکے ہی دم لے گی۔

install suchtv android app on google app store