ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل تقریب میں آصف زرداری کی شرکت

سابق صدر آصف علی زرداری فائل فوٹو سابق صدر آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت کا حلف لینے سے قبل ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی کے مطابق اس موقع پر سابق صدر کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رحمٰن ملک اور شیری رحمٰن بھی موجود تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ وہ واشنگٹن میں موجود ہونے اور اقتدار کو منتقل ہوتا دیکھنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔

سابق صدر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد ان لمحات میں شریک ہونے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہے۔

تقریباً 18 ماہ کی خودساختہ جلاوطنی کاٹ کر گذشتہ ماہ وطن واپس آنے والے سابق صدر اس تقریب میں شرکت کے لیے 20 جنوری سے قبل ہی امریکا روانہ ہوگئے تھے، ذرائع نے امریکا میں قیام کے دوران آصف زرداری کے طبی معائنے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر منتخب ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج یعنی 20 جنوری کو امریکا کے 45ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری سے قبل ہونے والی اس تقریب میں امریکی سینیٹرز، کانگریس کے نمائندگان اور رپبلکن ارکان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store