سپریم کورٹ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی: نعیم الحق

 نعیم الحق نعیم الحق

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ حکومتی نمائندوں نے سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کےخلاف دھمکی دی ہے اور ہم ان دھمکیوں کے مذمت کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ سچ کے حق میں بہت جلد فیصلہ سنائے گی۔

جبکہ جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کرپٹ کو کرپٹ کہیں گے، جبکہ تحریک انصاف، ظلم اور نفرت کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی اور عوام کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store