پانامہ کے ہنگامہ میں کپتان کی کپتان چپل بھی ٹوٹ گئی

پانامہ کے ہنگامہ  میں کپتان کی کپتان چپل بھی ٹوٹ گئی فائل فوٹو

پانامہ کے ہنگامہ میں کپتان کی کپتان چپل بھی ٹوٹ گئی۔ عثمان ڈار آگے بڑھے اور اپنی چپل پیش کر دی ۔ عثما ن ڈار سے جب پوچھا گیا تو صرف مسکرا کر آگے بڑھ گئے۔

سپريم کورٹ نے سماعت جنوري دوہزارسترہ تک ملتوي کی ۔ کپتان عدالت سے باہر آئے تو ان کی پشاوري چپل ٹوٹ گئي،پھر کیا تھا ايسي مشکل ميں کپتان کے قريبي ساتھي بھي پريشان ہوگئے ۔

کپتان کے ساتھ کارکن اور رہنما بھی تھے۔ مگر سیالکوٹ اين اے 110 کےقومی اسمبلی کے اميدوار اور ڈپٹي سيکريٹري جنرل تحریک انصاف عثمان ڈار آگے بڑھے اوراپني چپل خان کوپيش کي اورخود موزوں پراکتفا کيا ۔

احاطہ عدالت سے باہر جب ایک صحافی نے عثمان ڈار سے چپل کے حوالے سے سوال کیا تو کچھ بولے بغیر ہی مسکرا دئیے۔

install suchtv android app on google app store