پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب اور سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان فائل فوٹو

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند اور سردی کے باعث اسکولوں میں چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی ادارے بائیس دسمبر سے دو جنوری تک بند رہیں گے۔

ملک بھر میں جاری سردی اور شدید دھند کی لہر کے باعث سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب کے سکولوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں موسم سرما کی تعطیلات بائیس دسمبر منگل سے دوجنوری تک ہوں گی ۔

دوجنوری کو بچوں کودوبارہ سکول اورملازمین کو اپنی نوکری پر جانا ہوگا۔ اس سلسلے میں جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ اسی طرح محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بائیس سے سے اکتیس تک ہوں گی۔

تعلیمی ادارے تعطیلات کے بعد دو جنوری سے کھلیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

install suchtv android app on google app store