طیارہ حادثہ: ڈی این اے کیلئے لواحقین سے خون کے نمونے لینے کا عمل مکمل

طیارہ حادثہ: ڈی این اے کیلئے لواحقین سے خون کے نمونے لینے کا عمل مکمل طیارہ حادثہ: ڈی این اے کیلئے لواحقین سے خون کے نمونے لینے کا عمل مکمل

پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

 پمز اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور سوائے غیر ملکیوں کے تمام افراد کے لواحقین کے خون کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں میں ہينگ کينگ، ہارونگ اورسچل بينگر کے ورثا کی پاکستان آمد کا انتظار ہے، تینوں غیر ملکیوں کی پاکستان آمد کے بعد ان کے بھی خون کے نمونے حاصل کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے ترجیحی بنیادوں پر ليبارٹريز بھيجے جا رہے ہیں، ڈی اين اے رپورٹ کے فوراً بعد میتیں لواحقين کے حوالے کر دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے آخری نمونے حسینہ گل سے آج صبح 5 بجےحاصل کیے گئے۔

مزید جانئیے: چترال سے اسلام آباد آنے والا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ، 47 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ دو روز قبل چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو حویلیاں میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں معروف نعت خوان جنید جمشید اور ڈی سی چترال عمر چیمہ سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

8 مسافروں کی شناخت ہونے کے بعد متیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں جب کہ 39 افراد کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

 

install suchtv android app on google app store