افسوس ہے کہ 74دنوں میں کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکا: سراج الحق

سراج الحق سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس عدالت میں ہے،وزیر اعظم اختیارات سے الگ ہوجائیں، کرسی پر رہے تو اداروں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افسوس ہے کہ چوہتر دنوں میں کیس کا فیصلہ نہیں ہو سکا اور کرپشن کے اس سمندر کے ساتھ ہم دو ہزار سترہ میں بھی داخل ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا پاناما کیس کیلئے کمیشن نہ بنانے کافیصلہ، سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی

سراج الحق نے کہا کہ اگر کمیشن پہلے بن جاتا تو 74 دن ضائع نہ ہوتے۔ جب تک کیس جاری ہے وزیراعظم کو اختیارات استعمال نہیں کرنے چاہئیں، انصاف کا تقاضہ ہے کہ چور اور لٹیرے حکومت میں ہیں یا اپوزیشن میں، ان کا احتساب ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:شریف خاندان کو بچانے کیلئے سرکاری وسائل استعمال ہوئے: بابر اعوان

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے ٹرین مارچ کیا، 4 بل اسمبلی میں پیش کئے، سب سے پہلے عدالت میں پٹیشن جمع کرائی اور عوام کو اکٹھا کرنے کیلئے سب سے زیادہ جلسے کئے کیونکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

install suchtv android app on google app store