Logo
Print this page

غیرت کے نام پر قتل کیخلاف جلد قانون سازی ہوگی، مریم نواز

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف گوگل وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون سازی ہوگی، بل جلد پارلیمان میں پیش کردیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قانون سازی ہوگی، قانون سازی ایک ہفتے میں متوقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ غیرت کے نام پر قتل کیخلاف بل پارلیمان میں جمعرات کو پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنا معمول بن گیا ہے، گزشتہ دنوں شوبز سے تعلق رکھنے والی قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store
Urdu News - پاکستان اور دنیا بھر سے بریکنگ نیوز، کھیل، صحت، تفریح، تجارت اور ٹیکنالوجی کی تازہ ترین اردو خبریں
All Rights Reserved © SUCH TV 2023. SUCH TV is not responsible for the content of external sites.