پاکستان اورافغانستان کابارڈرمنیجمنٹ مکینزم بنانےپراتفاق

سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات فائل فوٹو سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات میں دونوں ممالک نے سرحد پر مینجمنٹ مکینزم بنانے پر اتفاق کرلیا، اس موقع پر افغانستان نے پاکستان کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جائیگا۔

تاشقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر سینیر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور سرحدی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بارڈر منیجمنٹ مکینزم بنانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میکینزم کی صدارت دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کریں گے، جب کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

علامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے درمیان مختلف سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا، جب کہ اس موقع پر افغانستان کی جانب سے ایک بار پر پاکستان کو یقین دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store