کمیشن جلد تشکیل دیا جائے: شجاعت، معاملہ گردوغبار میں نہ چھپائیں: سراج

 سراج الحق، چوہدری شجاعت حسین سراج الحق، چوہدری شجاعت حسین

جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے تمام معاملات پر باہم مشاورت جاری رکھی جائے گی، پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے بااختیار کمیشن جلد تشکیل دیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے درمیان منصورہ لاہور میں ملاقات ہوئی جس دوران مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز پر حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک مشکلات کا شکار ہے، حکومت پاناما لیکس کے معاملے کو گرد و غبار میں چھپانے کی کوشش نہ کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے جسے سزا دینے کا اختیار بھی ہو۔ اُنہوں نے کرپشن کو تمام مسائل کی جڑ قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے بنگلا دیشی حکومت کی طرف سے جماعت اسلامی بنگلا دیش کے رہنماؤں کو پھانسیاں دیئے جانے کی شدید مذمت کی۔ اِس موقع پر چودھری پرویز الہٰی اور لیاقت بلوچ سمیت دونوں جماعتوں کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store