امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، بلوچستان میں ڈرون حملے پر احتجاج

امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، بلوچستان میں ڈرون حملے پر احتجاج فائل فوٹو

پاکستان نے بلوچستان میں ڈرون حملے پر امریکا سے احتجاج کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں پاکستان نے امریکا سے احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہل کو طلب کرکے ڈرون حملے پرشدید احتجاج کیا گیا اور اس حوالے سے پاکستان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا جب کہ امریکی صدر نے بھی ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store