حکمران احتساب نہیں چاہتے، سراج الحق

سراج الحق سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیر داخلہ کی طرف سے اپوزیشن کے ٹی او آرز مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ حکمران احتساب نہیں چاہتے۔ حکمران ہرصورت احتساب اور کمیشن کے معاملے کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دیئے جانے والے ٹرم آف ریفرنسز مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بلا امتیاز سب کے احتساب پر متفق ہے۔  ہم یہ نہیں کہتے کہ احتساب صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا ہو۔

سراج الحق نے کہا کہ سب کا بے لاگ احتساب کیا جائے، ابتداءوزیر اعظم اور ان کے خاندان سے ہو  جو جتنے بڑے منصب پر فائز ہے وہ اسی قدر جواب دہ ہے۔

install suchtv android app on google app store