آئی سی آئی جے کو نواز شریف کے میڈیا ٹرائل کی کیا ضرورت تھی، نعیم الحق

نعیم الحق نعیم الحق

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ مرضی کے فیصلوں کے حصول کیلئے عدالتوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی روایت وزیر اعظم اور ان کی جماعت کا کارنامہ ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی سی آئی جے کو نواز شریف کے میڈیا ٹرائل کی کیا ضرورت تھی۔ وزیر اعظم جن پر قومی دولت لوٹنے کا الزام ہے۔ ان کو کمیشن کے ضوابط کار طے کرنے کا اختیار کیسے دیا جا سکتا ہے۔ حزب اختلاف نے انتہائی سنجیدگی سے کمیشن کے ضوابط کار پر گھنٹوں مشاورت کی ہے۔ جو لوگ سپریم کورٹ پر چڑھائی کی بدترین تاریخ رکھتے ہیں وہ عدالت کی تعظیم کا درس دے رہے ہیں۔

نعیم الحق کہتے ہیں کہ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل سے روک رکھا ہے۔ وزیر داخلہ آئین و قانون اور پاکستان کی نہیں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی زبان بول رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کو شاید معلوم نہیں پاکستان پرامن سیاسی سرگرمیوں سے حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہوتا ہے۔ قوم سقوط ڈھاکہ اور ایبٹ آباد جیسے واقعات کی تحقیقات کیلئے بننے والے کمیشنز کی قیام سے پناہ مانگتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اثاثے ملک کے اندر ہیں اور ہر پاکستانی ادارے اور شہری کی مکمل دسترس میں ہیں۔ وزیر اعظم کے اثاثوں کے بارے میں قوم کو پانامہ لیکس سے تھوڑا بہت علم ہوا۔

install suchtv android app on google app store