بلاتفریق احتساب کا عمل جاری رکھا جائےگا، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

نیب نے این آئی سی ایل اورڈی ایچ اے میں کرپشن سمیت تمام اہم کیسزکوجلدازجلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کاکہنا ہے کہ بلاتفریق احتساب کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں این آئی سی ایل اور ڈی ایچ اے اسکینڈل سمیت زیر تفتیش انکوائریوں کا جائزہ لیا گیا۔ نیب بورڈ نے سابق چئرمین نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ طارق اقبال خان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ ملزم طارق اقبال خان پرپاکستان انجنئیرنگ کمپنی کے شئیرزکی غیرقانونی فروخت کاالزام ہے۔

نیب نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمد قیصرکیخلاف فنڈز میں خردبردکرکے قومی خزانے کونقصان پہنچانے کی انکوائری کی منظوری دی ہے۔ نیب بورڈ نے سی ڈی افسروں اور سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عظیم اقبال صدیقی کیخلاف دوبارہ انکوائریاں کرنے کی ہدایت کی ۔ پنجاب کے سابق وزیرچوھدری ظہیرالدین اور دیگرکیخلاف جاری کرپشن انکوائری بندکرنے کی منظوری دی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے افسران تمام صلاحیتیں بروے کارلائیں اورکرپشن کیخلاف آگاہی تدارک اورانفورسمنٹ کویقینی بناتے ہوئے کرپٹ عناصرکوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔

install suchtv android app on google app store