سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری کا پولیس اہلکارکوتھپڑ, گرفتاری کا حکم

سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری کا پولیس اہلکارکوتھپڑ فا ئل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری کا پولیس اہلکارکوتھپڑ

سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے اسلام آباد میں اپنی عدالت لگا لی، پولیس اہل کار کی جانب سے تلاشی کی کال پر سابق چیئرمین غصے سے لال پیلے ہوگئے اور اہل کار کو تھپڑ دے مارا۔

سابق چیئرمین سینیٹ سے تلاشی کا کہنا بچارے پولیس اہل کار کو مہنگا پڑ گیا،  تلاشی مجھ سے لو گے ؟ اہل کار کی درخواست پر سابق چیئرمین اتنے غصے میں آئے کے فرائض ادا کرتے پولیس اہل کار کو تھپڑ  ہی  دے مارا۔

معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے انٹری گیٹ پر پولیس اہلکار نے سابق چیئرمین سینیٹ کی تلاشی لینے کی کوشش کی، یہ بات نیئر بخاری کی طبعیت پر اتنی ناگوار گزری کہ آؤ دیکھا نہ تاؤ، اہلکار کو تھپڑ دے مارا جس پر بیچار اہلکار تو کچھ نہ کرسکا، تاہم ساتھی کی مدد اور انصاف کیلئے دیگر پولیس اہل کار میدان میں آگئے اور احتجاجاً سکیورٹی کا کام چھوڑ دیا۔

نازک صورت حال پر آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نیئر بخاری کی گرفتاری کا حکم دے دیا، نیئر بخاری کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store