پانامہ لیکس: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس فوٹو فائل وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بدھ کی شام 5 بجے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے حکومتی ٹی او آرز پر بریفنگ دیں گے۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کو اپوزیشن کے ٹی او آرز پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں اکثریت کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز جامع اور مکمل ہیں اس لیے اپوزیشن کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔


اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹی او آرز موصول ہونے سے پہلے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز پر انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ احتساب سے پہلے کبھی ڈرے ہیں اور نہ ہی اب ڈریں گے۔

install suchtv android app on google app store