پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم،فضائی آپریشن بحال

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم،فضائی آپریشن بحال فائل فوٹو

اسلام آباد / کراچی/ لاہور /کوئٹہ/پشاور: پی آئی اے ملازمین نے ملک بھر میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے۔

پی آئی اےجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ملک بھر میں جاری پی آئی اے ملازمین کا احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، پریس کانفرنس سے خطاب میں سہیل بلوچ نے تمام ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی ساتھ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دن ملازمین کیلئے اچھے ثابت ہونگے، ملازمین بھرپور تعاون سے فلائٹ آپریشن شروع کریں، حکومت نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ہڑتال جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ تمام معاملات ایک مہربان دوست کے توسط سے حل ہوئے، اب ہم تمام دوست دن رات کام کریں گے، ہمیں سپورٹ کیا جائے تو پی آئی اے ترقی کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فضائی آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھی جائے، ہمارے دو ساتھیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ان کے خون کا حساب لیا جائے گا، ہم اس فیصلے پر پہنچ گئے ہیں کہ پی آئی اے ملازمین کو مایوس نہیں کریں گئے۔

انہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کی وہ فوری طور پر کام پر واپس آجائیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرؤں گا، شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات آج رات ہوگی۔

انہوں نے ہمارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ملازمین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

install suchtv android app on google app store