فوج نے نئے سیکیورٹی ڈویژن، 28 بٹالینز کیلئے فنڈز مانگ لیے

فوج نے نئے سیکیورٹی ڈویژن، 28 بٹالینز کیلئے فنڈز مانگ لیے فائل فوٹو

 پاکستان فوج نے نئے سیکیورٹی ڈویژن اور 28 اضافی بٹالینز قائم کرنے کیلئے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز طلب کر لیے۔

وزارت خزانہ کی ایک بیان کے مطابق، فوج کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جہاں یہ مطالبہ سامنے رکھا گیا۔

بیان میں ڈار کے حوالے سے کہا گیا کہ ’حکومت سیکیورٹی امور کو انتہائی اہم سمجھتی ہے اور اس نے نئے سیکیورٹی ڈویژن اور اضافی بٹالینز کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے‘۔

پاکستان فوج افغانستان سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔

جون، 2014 میں فوج نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف جامع آپریشن ’ضرب عضب‘ شروع کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store