سٹریٹجک سرمایہ کار راغب کرنے کیلئے پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کیا گیا: رشید

وزیراطلاعات پرویز رشید وزیراطلاعات پرویز رشید

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو خودمختار ادارہ بنانے اور سٹرٹیجک سرمایہ کار راغب کرنے کیلئے اسے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کیاگیا۔

وہ ہفتہ کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اس وقت پی آئی اے بہت خراب حالت میں تھی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خسارے سے چلنے والے اداروں کو سالانہ چھ سو ارب روپے فراہم کررہی ہے اور پی آئی اے اور سٹیل ملز ایسے اداروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ نہ تو مشرف نے اور نہ ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے پی آئی اے کو معاملات بہتر بنانے میں مدد دینے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی سرمایہ کار سرکاری ادارے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آگے نہیں آرہا۔

تحریک انصاف کی تنقید کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس جماعت کی حکومت خیبر پختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہی ہے لیکن پی آئی اے کے معاملے میں وفاقی حکومت کے اقدام کی مخالفت کررہی ہے۔

 
install suchtv android app on google app store