آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات فائل فوٹو آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال سمیت افغانستان کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور رچرڈ اولسن کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رچرڈ اولسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کوششوں کی تعریف کی۔ رچرڈ اولسن نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store