افغانستان میں پرتشدد واقعات کا خاتمہ سیاسی مفاہمتی عمل کےذریعے ہی ہوگا: سرتاج عزیز

سرتاج عزیز سچ ٹی وی اسکرین گریب سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیزکہتے ہیں کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات کا خاتمہ سیاسی مفاہمتی عمل کےذریعے ہی ہوگا۔

اسلام آباد میں افغان مفاہمتی عمل کی بحالی کیلئے چارملکی مذاکرات سے خطاب کے دوران مشیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کے عوام نےافغان جنگ میں بڑی مشکلات اٹھائی ہیں۔ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن کے لیے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے، مذاکرات کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کاپرعزم ہونا ضروری ہے،پائیدار امن اور استحکام کے لئے ہم مل کر کام کرنا چاہتے ییں۔

سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ کابل میٹنگ میں افغان طالبان کوغیرمشروط مذاکرات میں شرکت کا کہا گیا، امید ہے یہ چار ملکی گروپ افغانستان میں مفاہمت کےلیے حکومت افغانستان اورطالبان سے جلد مذاکرات کرے گا۔

ا ن کا کہناتھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھر پور حمایت کر تاہے ، مذاکرات میں کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہو گا ،مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرتشدد کارروائیوں کو روکناہو گا،مذاکرات میں رکاوٹ بننے والی وجوہات دور رکھنے پر کوشش کرناہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store