حکومت نے مہنگائی اور تنخواہوں میں توازن برقرار نہیں رکھا: خورشید شاہ

خورشید شاہ خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 3 ماہ میں ختم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، وزیر اعظم اب 2018 میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں،یہاں نہیں ہوتیں۔

سکھر کے قریب پٹنی میں سولر انرجی موٹر پمپ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ حکومت پر خوب گرجے اور برسے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 3 ماہ میں ختم کرنےکاوعدہ کیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم اب 2018 میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنےکی بات کر رہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نےمہنگائی اورتنخواہوں میں توازن برقرار نہیں رکھا ہر چیزمہنگی ہو رہی ہے اگر کچھ سستا ہےتو اس کا عوام کو فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی ہیں یہاں نہیں ہوتیں میاں صاحب تیل کی قیمتوں میں کمی کاعوام کو لالی پاپ دیتے ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ ایک دن بھی نہیں چلا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر غلط بیانی کرنے والے قوم سےمعافی مانگیں۔

install suchtv android app on google app store