پاکستان کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے جامع معاہدہ کی ضرورت پر زور

وزیر اعظم نواز شریف پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ملکوں کے درمیان جامع معاہدہ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں زمہ داریوں کا تعین ہو۔

وزیر اعظم نواز شریف نے پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حدت کے باعث پیدا گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی کم ہے۔

دوسری جانب پاکستان ماحولیاتی تباہ کاریوں سے سب سے زیادہ متاثرہونیوالے ملکوں میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوںکے خطرات سے نمٹنا عالمی چیلنج ہے جس کے لئے ہم سب کو یکساں ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ملکوں کے درمیان جامع معاہدہ ہونا چاہئیے۔

ایک ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ذمہ داریوں کا تعین ہو۔ معاہدئے میں ترقی پذیر ملکوں کی معاشی ترقی کی ضروریات کو پیش نظر رکھا جائے۔

وزیر اعظم نے عالمی ماحولیاتی گورننس فریم ورک کی تیاری کیلئےبھرپور عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے معاہدے کی تشکیل کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تعاون کا بھی یقین دلایا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماحول دشمن گیسوں کے اخراج والے ملکوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے عالمی حدت کا باعث بننے والی گیسوں کے اخراج میں کمی کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store