نوے فی صد آزاد ارکان کا تعلق ن لیگ سے ہے: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں جیتے والے آزاد امیدواروں کی نوے فیصد نشستیں ن لیگ کی ہے ۔ امیدواروں کو ٹکٹ دیتے تو شیر کے نشان سے کامیاب ہوتے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا تھا کہ بھارت پاکستان کےساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم نوازشریف بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدواروں کی کامیابی پر پریشان نظر آئے۔ کہتے ہیں ن لیگ کو میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

میاں نواز شریف بولے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سب نے سراہا۔

ان کا کہتا تھا کہ آپریشن ضرب عضب سے بڑی کامیابیاں ملیں۔ ضرب عضب کسی کے کہنے پر شروع نہیں کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ضرب عضب اپنے وسائل سے کررہے ہیں ۔ اور ضرب عضب فیصلہ کن آپریشن ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی کا بحران بتدریج حل ہورہا ہے ۔ دوہزار اٹھارہ تک مزید بجلی پاکستان میں آجائے گی۔

install suchtv android app on google app store