توانائی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں: وزیر اعظم کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف نے توانائی کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کہ ہدایت کر دی فائل فوٹو وزیر اعظم نواز شریف نے توانائی کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کہ ہدایت کر دی

وزیر اعظم نواز شریف نے توانائی کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کہ ہدایت کر دی، 2017ء تک ایل این جی سے حاصل کردہ 3 ہزار 6 سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ 

 وزیر اعظم کی زیر صدارت ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کو ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور وازرات پیٹرولیم کوایل این جی سے متعلق بجلی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔  وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کا معاملہ جلد حل کر لے گی۔

install suchtv android app on google app store